ڈائنوسار کی نئی اور سب سے بڑی نسل دریافت

اتوار 29 مارچ 2015 15:08

ڈائنوسار کی نئی اور سب سے بڑی نسل دریافت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈائنوسار کی نئی نسل کو دریافت کر لیا ہے۔ یہ زمین پر ڈائنوسار کی سب سے بڑی نسل تھی۔ روسی ماہرین سائیبریا سے دریا کے کنارے ملنے والے فوسلز پر 7 سال سے تحقیق میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے اپنا فیصلہ سنایا ہے کہ جن فوسلز پر وہ کام کر رہے تھے وہ ڈائنوسار کی بالکل الگ سے ایک نسل ہے۔ اسے ٹائیٹینو سار سے بھی ملایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈائنوسار کا وزن 100 ٹن(1 لاکھ کلو گرام) تھا جبکہ ان کا قد 40 میٹر(تقریباً 131 فٹ) تک اونچا تھا، یعنی 9 عدد ڈبل ڈیکر بس کو اگر ایک ساتھ اوپر نیچے کھڑا کیا جائے تو اس کی بلندی کو پہنچے۔یہ ڈائنو سار زمین پر 100 ملین سال پہلے پائے جاتے تھے۔