Live Updates

ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے، اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے، کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں، انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں

قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 15:13

ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ ..

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے، کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں۔

وہ اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ جذباتی فیصلے کرتے ہیں انکے جذبانی قد م اٹھانے سے مشرف کیس دفن ہوگیا ہے،عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں،صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی،انہوں نے کہا پی ٹی وی پر حملہ ایک جائز اقدام تھا یہ اب قومی ادارہ نہیں رہا،غیر جماعتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے منظور ہونیوالی قرار داد قومی اسمبلی کے چہرے پر کالک ہے جس کی مذمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیئں ،سندھ،کے پی کے اور پنجاب کی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور عوام کے جوتوں کے خوف سے غیر جماعتی انتخابات کروا نے کی تیاری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایم کیو ایم40سے50ہزار افراد کوقتل کرچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو گرفتار کرکے سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور الطاف حسین کوبھی پکڑ کر پاکستان لایا جائے۔جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت میں لوٹو ں اور لٹیروں کو جمع کر رہا ہے،بیر سٹر سلطان محمود ایک لوٹا اور فرعون ہے جسے پارٹی ٹکٹ دیدیاگیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہ مزدور کے برابر مقرر کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات