بلڈر کی قسمت کھل گئی۔ کباڑ سونا نکلا

اتوار 29 مارچ 2015 15:35

بلڈر کی قسمت کھل گئی۔ کباڑ سونا نکلا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)بلڈر برائن کی قسمت چمک اٹھی۔ اس نے دروازے کی جس ناب کے 20 ہزار پونڈ دئیے تھے وہ 20 لاکھ پونڈ کی نکلی۔55 سالہ برائن نے 12 ٹن وزنی کباڑ خریدا تھا۔ یہ سامان 40 سالوں تک ایک کمرے میں مقفل تھا۔ دروازے کی ناب اور ہینڈل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اٹالین شاہکار ہے جسے والی اینڈ کولمبو نے بنایا تھا۔ ساوتھ شیلڈ سے تعلق رکھنے والے برائن نے اب تمام چیزوں کو مرحلہ وار نیلام کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

برائن کا کہنا ہے کہ میں انہیں کباڑ کے طور پر لیا تھا۔ میں دیکھتا تھا کہ یہ کیا چیزیں تھی اور کیا ہو گئیں، اب مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں بہت سی چیزیں اٹالین شاہکار ہیں۔ برائن نے کہا کہ میں نے تمام چیزوں کی فہرست ایک اٹالین کمپنی کو بھیجی تو اس نے مجھے تمام چیزوں کی قیمت 2 ملین پونڈ بتائی ہے۔

(جاری ہے)

برائن کا کہنا ہے کہ یہ وہ چیزیں ہیں جسے کوئی زندگی میں خریدنے کا نہیں سوچ سکتا مگر میں خوش قسمت ہوں جو یہ مجھے مل گئی۔

برائن نے پیتل کے ناب، لائٹ سوئچ، ہیٹ سٹینڈ، لیٹر باکس سمیت بہت سا کباڑ کورنوال کے ایک کروڑ پتی سے خریدا تھا۔اس کروڑ پتی نے 40 سال پہلے اس تمام سامان کو کمرے میں مقفل کر دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سے اسے اپنی بیوی کی یاد آتی ہے۔ اس ساری لاٹ میں برائن نے پیچ، قبضے اور دوسری چھوٹی بڑی چیزیں ملا کر 6 لاکھ 55 ہزار اشیاء خریدی تھیں۔اسے اپنے گھر لانے کے لیے برائن نے ساڑھے سات ٹن وزن اٹھانے والے دو ٹرک بک کرائے۔ دونوں گاڑیوں نے وزن کی وجہ سے 500 میل کا فاصلہ دو دنوں میں طے کیا۔ دونوں ٹرکوں کی رفتار 20 میل فی گھنٹہ رہی۔ اب یہ تمام اشیاء جارو نیلام گھر میں فروخت ہو رہی ہیں