سانگھڑ،بااثر وڈیرے کا غریب کسانوں پر حملہ،خواتین پر تشدد

پولیس نے وڈیرے کے خلاف کیس داخل کرنے کے بجائے فریادی کو جھوٹے کیسوں میں پھنسادیا

اتوار 29 مارچ 2015 15:48

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) بااثر وڈیرے کا غریب کسانوں پر حملہ، زمین میری ہے گاؤں خالی کردو،پولیس کی پشت پناہی حاصل ، خواتین پر تشدد ،شاہ پور جاکر پولیس نے وڈیرے کے خلاف کیس داخل کرنے کے بجائے فریادی کو جھوٹے کیسوں میں پھنسادیا تحفظ فراہم کیا جائے انسانی حقوق تنظیموں کا غریب کسانوں کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،دھرنا۔

اس سلسلے میں شاہ پور چاکر کے نواحی گاؤں مرزافرح بیگ کے متاثرہ عبدالحق عرف عبداللہ بروہی نے میڈیا کو بتایا کہ بااثر وڈیرے زاہد عمرانی مبینہ کے حکم پر شاہ پور چاکر پولیس اور اس کے مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کیا جس میں زاہد عمرانی کے ساتھ ماسٹر محمد گل،منظور عطا محمد،عیسی جسکانی،محمد علی زرداری سمیت 10افراد نے سرکاری پولیس موبائل پرائیویٹ گاڑیوں میں مرد و خواتین پر تشدد کیا سونا زیورات ،گھروں کو توڑ پھوڑ کر دھمکی دی کہ گاؤں خالی کردیں سرکاری زمین ہماری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 50سال سے آباد ہیں محنت مزدوری کرکے گزربسر کرتے ہیں انہوں نے شاہ پور چاکر پولیس نے میرے خلاف جھوٹا کیس داخل کیا احتجاجی مظاہرہ میں شامل انسانی حقوق تنظیم کے نار چاکرانی ،علی ہنگھورو،ڈاکٹر غلام رسول ناریجو،حاجی عیدو جیلانی و دیگر غریب کسانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث وڈیرے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے غریب مظلوم کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے جھوٹے کیس ختم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :