جیت فلپ ہیوز کے نام کرتے ہیں ، اِسی لیے سیاہ پٹی باندھی ، ذہنی طورپر جیت کیلئے تیارتھے: آسٹریلوی کپتان

اتوار 29 مارچ 2015 16:47

جیت فلپ ہیوز کے نام کرتے ہیں ، اِسی لیے سیاہ پٹی باندھی ، ذہنی طورپر ..

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ورلڈکپ کو اپنے آنجہانی ساتھی فلپ ہیوز کے نام کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ کو شکست دیناہمیشہ مشکل رہاہے ، ہر آسٹریلوی کاشکریہ جنہوں نے ٹیم کی سپورٹ کی اور ہم ذہنی و جسمانی طورپر تیار تھے ، ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت تھاتاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔

ورلڈکپ اپنی ٹیم کے نام کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے مائیکل کلارک کاکہناتھاکہ شاندار ٹورنامنٹ تھا ، اس کا کریڈٹ کیوی ٹیم اوراُن کے کپتان برینڈن مکلم کو بھی جاتاہے ، آسٹریلوی کرکٹ شائقین کاشکریہ جنہوں نے ٹیم کی حمایت کی ، وہ ٹرافی کے حقدار ہیں ۔ بازوپر کالی پٹی باندھنے سے متعلق مائیکل کلارک کاکہناتھاکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند لگنے سے موت کے منہ میں جانیوالی کھلاڑی فلپ ہیوز کی یاد میں یہ سیاہ پٹی پہنی ہے ، جب بھی آسٹریلیا کی طرف سے کھیلے ، وہ یہ پہنے رکھتے ہیں ، آسٹریلوی کرکٹ کچھ ماہ سے شدید مشکلات کا شکار رہی اور یہی کہناچاہیں گے کہ ورلڈکپ اُنہوں نے 16کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا، یہ شام ہم اپنے چھوٹے بھائی کے نام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ کامیابی پر ہمیں فخر ہے کہ اپنے ہوم گراﺅنڈ میں دوستوں اور خاندان کے سامنے سرخروہوگئے ۔