وزیراعلیٰ سے پنجاب کیلئے ڈیفڈ کے نئے سربراہ کی ملاقات ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر بات چیت

تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے ،شہبازشریف ڈیفڈ کے اشتراک سے جاری سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ پنجاب تک پھیلایا جارہاہے‘وزیراعلیٰ کی بین فرنیچ سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے ڈیفڈ (DFID ) کے پنجاب میں نئے سربراہ بین فرنیچ(Mr. Ben French ) نے ملاقات کی ،جس میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبو ں میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے اشتراک پر بات چیت ہوئی - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کوفروغ دیاہے -ترقیاتی منصوبوں کی معیاری ،شفاف اور برق رفتار تکمیل کو یقینی بنایا گیاہے-تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے- انہوں نے کہاکہ ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں سکولز ریفارمز روڈمیپ پروگرام تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے- ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ میں بھی ڈیفڈ کا اشتراک قابل تحسین ہے-ڈیفڈ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 4اضلاع سے شروع کئے گئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جارہاہے- سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے-انہوں نے کہاکہپنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیفڈ کے نئے سربراہ بین فربیچ کا خیر مقدم کرتے ہیں -بین فرنیچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے درمیان اشتراک کار بڑھایا جائے گا-

متعلقہ عنوان :