آسٹریلیا نے 11میں سے 5مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا

اتوار 29 مارچ 2015 17:17

آسٹریلیا نے 11میں سے 5مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 11ورلڈ کپ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 5مرتبہ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 1987ء میں بھارت اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 7رنز سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ، کینگروز کو دوسری بار ٹائٹل اٹھانے کے لیے 12سال انتظار کرنا پڑا اور 1999ء میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر انکی یہ مراد بر لائی ، آسٹریلیا نے 2003ء میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں بھارت اور 2007ء میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں سری لنکا کو مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشتر کہ طور پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں 4مرتبہ کی عالمی چیمپئن نے پہلی بار فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرا کر 5ویں بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا ۔

متعلقہ عنوان :