وزیراعلیٰ سے پنجاب کیلئے ڈیفڈ کے نئے سربراہ کی ملاقات ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر بات چیت
تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے ‘شہبازشریف ڈیفڈ کے اشتراک سے جاری سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جارہاہے‘وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بین فرنیچ سے گفتگو
اتوار 29 مارچ 2015 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے ڈیفڈ کے پنجاب میں نئے سربراہ بین فرنیچ نے ملاقات کی ،جس میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبو ں میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے اشتراک پر بات چیت ہوئی - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کوفروغ دیاہے -ترقیاتی منصوبوں کی معیاری ،شفاف اور برق رفتار تکمیل کو یقینی بنایا گیاہے-تعلیم، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے- انہوں نے کہاکہ ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں سکولز ریفارمز روڈمیپ پروگرام تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے- ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ میں بھی ڈیفڈ کا اشتراک قابل تحسین ہے-ڈیفڈ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 4اضلاع سے شروع کئے گئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جارہاہے- سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے-انہوں نے کہاکہپنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.