ورلڈ کپ میں کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور مارٹن گپٹل چوکے مارنے والے کھلاڑی

اتوار 29 مارچ 2015 18:23

ورلڈ کپ میں کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور مارٹن گپٹل چوکے مارنے والے ..

میلبورن( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء )آئی سی سی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سب سے زیادہ چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں کل 463چھکے مارے گئے جن میں سے جارحانہ مزاج رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 6اننگز میں مجموعی طور پر 26چھکے مار کر تمام بڑے بلے بازوں کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئرز 21چھکے مار کر اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے چوکوں کے دریا میں خوب ہاتھ بھگوئے اور 9اننگز میں مجموعی طور پر 59چوکے مارے جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 7 اننگز میں 57چوکے مار کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔