بے حیائی، سود خوری، زنا میں ڈوبی قوموں کا مقدر دنیا بھر کی رسوائی ہی ہوتی ہے،اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

اتوار 29 مارچ 2015 18:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے نوشاہی قران مرکز لاہور میں حضرت شاہ حُسین کی یاد ایک فِکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قومیں زنا، شراب، سود خوری بے حیائی میں ڈوب جاتی ہیں اُن کی قسمت کے ستارئے بھی پھر ڈوب جاتے ہیں اور رب پاک کا عذاب اُن کا مقدر بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نبی پاکﷺ کا نام لینے والوں کے کردار پر جب اُنگلیاں اُٹھنے لگیں اور حق ناحق کہ تقسیم نہ رکھی جائے تو اِیسی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں ۔موجودہ ترقی نے معاشرئے سے سکون بھائی چارہ ، رواداری اور قناعت نام کی کوئی شے نہیں رہنے دی۔صوفیا ء کا پیغام محبت امن ہے ۔

متعلقہ عنوان :