نعیمین ایسوسی ایشن کے پارٹی انتخابات دوسرامرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوگا،

الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں صوبائی اور ضلعی عہدیداران کے چناء عمل میں لایا جائیگا‘علامہ محمد قاسم علوی

اتوار 29 مارچ 2015 19:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء )نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے پارٹی انتخابات دوسرامرحلہ یکم اپریل2015 سے شروع ہوگا۔الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں صوبائی اور ضلعی عہدیداران کے چناء عمل میں لایا جائیگا۔یہ بات چیف الیکشن کمیشن نعیمین ایسوسی ایشن علامہ محمدقاسم علوی نے نعیمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مفتی انتخاب احمدنوری،ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،مولانامحمدسلیم نعیمی اورحافظ سفارش علی نعیمی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ امت مسلمہ کی وحدت کوپارہ پارہ کیلئے اسلام دشمن قوتیں متحرک ہوچکی ہیں۔مسلم ممالک کواپنے مسائل جنگوؤں سے نہیں، مذاکرات اور افہام وتفہیم سے حل کرنا ہوں گے۔پاکستان سمیت دنیا بھرکے علماء ومشائخ اورمسلم اسکالرزفرفہ واریت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔