خادم اعلیٰ پنجاب اپنے دور حکومت کا میرے دور سے موازنہ کر لیں ‘ چوہدری پرویز الٰہی
اتوار 29 مارچ 2015 19:17
رائے ونڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میرا خادم اعلیٰ پنجاب کو چیلنج ہے کہ وہ اپنے دور حکومت کا موزانہ میرے دور حکومت سے کرکے دکھائیں ،ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے اورمہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا لیکن خادم اعلی ٰ پنجاب کی ٹیم میں شامل اراکین اسمبلی قبضہ مافیا ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف کے دور حکومت میں گوجرہ کے مسیحی خاندانوں کو جو چیک دئیے گئے تھے وہ آج تک کیش نہیں ہو سکے ،سانحہ لاہور میں دو معصوم جانوں کا ضیاع لاہور پولیس کی مجرمانہ غفلت ہے جنہوں نے معصوم افراد کو افراتفری میں پکڑا بعد میں بلوائیوں کے حوالے کردیا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ 1122کی وجہ سے آج کتنی جانیں بچ رہی ہیں ہمارے دور حکومت میں روزگار عام تھا آٹا چینی سمیت کوئی بحران نہیں تھا ترقیاتی منصوبہ جات کی رفتار تیز تھی لیکن موجودہ حکومت امن وامان پر قابو پانے میں بری طرح ناکا م ہوچکی ہے جس سے عام شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتا ہے ۔
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میرے پاس پورے اعدادوشمار ہیں کہ موجود حکومت کس انداز میں کرپشن کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ کے منظور نظر اراکین قومی اسمبلی کس طرح قبضے کررہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.