”اپناروزگارسکیم“سے ملک میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموارہونگی:مفتی قیصرشہزاد،

قیام امن اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کو دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے‘پارٹی اجلاس سے خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 20:03

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ”اپناروزگارسکیم“سے ملک میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموارہونگی۔سیالکوٹ ایکسپریس وے منصوبہ عوام کوسفری
سہولیات فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔تبدیلی کانعرہ اپنی افادیت کھوچکاہے۔قیام امن اوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممتازرہنمامفتی قیصرشہزانعیمی پی پی147میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینئرلیگی رہنماملک خالد،عاطف عالم،پروین اختر،محمدعمران حسین ،افضال ڈی،مدثرحسین شاہ سمیت سینئر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔مفتی قیصر شہزاد نعیمی نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی پاکستان مسلم (ن)کی حکومت کی عوام دوستی پالیسوں کامنہ بولتاثبوت ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پارٹ ٹائم سیاست کرنیوالی جماعتیں اورذاتی مفادات کوترجیح دینے والے لیڈرناکام ہونگے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :