فواد خان اور پریانکا چوپڑہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

اتوار 29 مارچ 2015 20:59

فواد خان اور پریانکا چوپڑہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) فواد خان کو پریانکا چوپڑہ کے ساتھ اداکاری دکھانے کا موقع مل گیا۔ مسٹر چالو کے لئے سیف علی خان کی فلمی مصروفیات بڑھیں تو فواد خان کو منتخب کیا گیا۔فوادخان پر بالی وڈ میں فلموں کی بارش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سدھارنتھ ملہوترہ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جہاں ایک فلم میں کر رہے ہیں تو وہیں اب ان کا نام فائنل کیا گیا ہے مسٹر چالو کے کردار کے لئے۔ یہ کردار ایسے نوجوان کا ہے جو حسینائوں کو گھیرنے کے لئے ہر پل تیار رہتا ہے اس فلم کی ہیروئن پریانکا ہوں گی۔ دلچسپ بات تو یہ بھی ہے کہ مسٹر چالو کے پہلے ہیرو کوئی اور نہیں سیف علی خان تھے اور ان کی فلمی مصروفیات بڑھیں تو فواد خان کو منتخب کیا گیا۔