وزیر اعلی سندھ کے وعدے وفا نہ ہوئے، اقلیتی برادری کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں، بے روزگار ہندو نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 مارچ 2015 21:33

وزیر اعلی سندھ کے وعدے وفا نہ ہوئے، اقلیتی برادری کو اعلانیہ 25 نوکریاں ..

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وزیر اعلی سندھ کے وعدے وفا نہ ہوئے، اقلیتی برادری کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں، بے روزگار ہندو نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کی اقلیتی برادری سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا، 3 سال گذرنے کے باوجود اقلیتی برادری کے بے روزگار نوجوانوں کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں جس کے خلاف گذشتہ روز بے روزگار ہندو نوجوانوں کے جانب سے راجیش روشن، دیپک کمار ،منور لعل ، لعل چند، سریش کمار رام چند،شنکر لعل کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا،اور ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے، جہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے، دھرنے کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور مہنگائی نے جینا حرام کردیا ہے، گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں ، نوکریاں دینے کے لئے، ایم این اے نے قرعہ اندازی بھی کی لیکن افسوس ابھی تک نوکریاں نہیں ملیں چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں، انصاف نہیں ملا تو چار اپریل کو ، برسی کے موقع پر بھٹو کے مزار کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :