آئی سی سی ورلڈ کپ میں کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور مارٹن گپٹل سب سے زیادہ چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

آئی سی سی ورلڈ کپ میں کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور مارٹن گپٹل سب سے زیادہ ..

میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سب سے زیادہ چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں کل 463 چھکے مارے گئے جن میں سے جارحانہ مزاج رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 6 اننگز میں مجموعی طور پر 26 چھکے مار کر تمام بڑے بلے بازوں کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلےئرز 21 چھکے مار کر اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے چوکوں کے دریا میں خوب ہاتھ بھگوئے اور 9 اننگز میں مجموعی طور پر 59 چوکے مارے جب کہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 7 اننگز میں 57 چوکے مار کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :