شریف خاندان پرسعودی عرب کے احسانات کاقرض ریاست نہیں چکاسکتی‘چےئرمین سنی اتحاد کونسل،

یمن میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مزاحمت کی جائے گی ،پاکستانی حکومت پرائی جنگ میں کودنے سے گریز کرے‘صاحبزادہ حامدر ضا

اتوار 29 مارچ 2015 22:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ شریف خاندان پرسعودی عرب کے احسانات کاقرض ریاست نہیں چکاسکتی،یمن میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مزاحمت کی جائے گی ،پاکستانی حکومت پرائی جنگ میں کودنے سے گریز کرے،یمن کے مسئلے کو فرقہ واریت کارنگ نہ دیاجائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سنی اتحادکونسل کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم حکمران یمن کے بحران کے حل کے لئے مصالحتی کرداراداکریں ۔

سعودی عرب کے ڈیڑھ ارب ڈالرکے بدلے پاکستانی فوج کویمن بھیجناملک دشمنی ہے ۔نوازشریف سعودی احسانات کابدلہ چکانے کے لئے ملک کی سلامتی داوٴپرنہ لگائیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلاکراسرائیل کے عزائم پورے کرناچاہتاہے ۔صاحبزادہ حامدرضا نے مزید کہاکہ یمن کابحران شیعہ سنی کولڑانے کی امریکی سازش ہے ۔پاکستان پرائی لڑائی لڑنے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

دہشت گردوں کے لئے آپریشن ضرب عضب دراصل ضرب غضب بن چکاہے۔حضورنبی کریم ﷺ کی تلوارسے محروم آپریشن ضرور کامیاب ہوگا۔وزارت خارجہ کو بوڑھے مشیروں کے ذریعے چلایاجارہاہے۔قوم کوحکمرانوں کے دعوے ،وعدے اورنعرے بہلانہیں سکتے۔نااہل اورنالائق وزیروں کی چھٹی کروائی جائے۔حکمران امریکی وسعودی خوشنودی کے لئے قومی مفادات قربان نہ کریں۔پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لئے سفارتی کردراداکرے۔

متعلقہ عنوان :