پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میثا ق ِ جمہو ریت کو جواز بنا کر مک مکا وٴ کا سیا سی ڈرامہ شروع کر رکھا ہے ‘تحریک انصاف،

گزشتہ 40سالو ں سے دونو ں جماعتو ں کی قیادت امیر جب کہ عوام غریب ہو چکے ہیں ‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان

اتوار 29 مارچ 2015 22:56

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) میڈ یا ایڈ وئز راپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی رانا اختر حسین اور میڈ یا کو ارڈینٹرتحریک انصاف پنجا ب اشتیاق ملک نے کہا کہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میثا ق ِ جمہو ریت کو جواز بنا کر مک مکا وٴ کا سیا سی ڈرامہ شروع کر رکھا ہے ، گزشتہ 40سالو ں سے دونو ں جماعتو ں کی قیادت امیر جب کہ عوام غریب ہو چکے ہیں ، انہیں اپنے مفادات عزیز ہیں جبکہ عوام کو ناکو ں ڈاکو ں اور فاقوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

گز شتہ روز اپنے جاری کر دہ بیا ن میں رانا اختر حسین اور اشتیا ق ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ دربا ری جھو ٹ بولنے کے ریکا رڈز قائم کر رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیں ،دو جما عتو ں نے عا م انتخا با ت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو بھلا دیا ہے عوام ان کی مک مکا وٴ کی سیا ست کو اچھی طر ح پہچا ن چکے ہیں اورتحریک انصاف اُس کی قیادت پر اپنے اعتما د کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبو ل سیا سی جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کیلئے گزشتہ18سالوں سے مسلسل جد وجہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نا اہل حکمرانو ں نے عوام کو مہنگا ئی ، بیرو زگاری ، دہشت گر دی ، بد امنی ، لا قا نو انیت ، اغو اہ برائے تاوان ، ڈکیتیو ں اور خود کشیو ں کے بڑھتے ہو ئے واقعا ت نے عوام کو مسا ئل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ حکمران عوام دشمنی کا رویہ تر ک کے اپنے کیے ہوئے وعد وٴں کو پو را کریں اور اپنی عیاشیوں کو کم کر عوام کی فلا ح و بہو د پر تو جہ دیں ورنہ عوام بلد یا تی انتخا با ت میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اِن سے وہ انتقا م لیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔

متعلقہ عنوان :