خوشگوار موسم اور تعطیل کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا

اتوار 29 مارچ 2015 23:12

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) خوشگوار موسم اور عام تعطیل کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ، مختلف شہری علاقوں5سے 7جبکہ دیہی علاقوں میں 9سے 11گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملک کے اکثر حصوں میں موسم خوشگواررہا جبکہ اتوار کی تعطیل کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب معمول سے کم رہی ۔ اسکے باوجود شہری علاقوں میں 5سے 7جبکہ دیہی علاقوں میں 9سے 11گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ کئی علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر بھی مسلسل کئی گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :