آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی
پیر 30 مارچ 2015 11:13
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی جب کہ ایک روزہ میچوں کے بولرز کی فہرست میں سعید اجمل کرکٹ سے دوری کے باعث پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پانچویں بارعالمی چیمپئن کا تاج اپنے سرسجانے والی آسٹریلیا سرفہر ست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے، رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی،سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹی جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اورجنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ تیسرے نمبرپرہیں جب کہ پاکستان کے مصباح الحق 12 ویں نمبرہیں۔(جاری ہے)
ایک روزہ میچز کے بولروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اورپاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے،آسٹریلیا دوسرے،انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ٹیسٹ کے بہترین بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے ، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئیزر دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے یونس خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے ،آسٹریلیا کے ارون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے احمد شہزاد 14 ویں پوزیشن پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.