آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 کی بہترین 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
پیر 30 مارچ 2015 11:13
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ فائنل ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے 5 ، آسٹریلیا کے 3 ، جنوبی افریقہ کے 2 ، سری لنکا ، اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کو ورلڈ کپ 2015 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔(جاری ہے)
انہیں ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل کے علاوہ شاندار قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کپتان منتخب کیا گیا۔ میکولم نے چار نصف سنچریوں سمیت 328 رنز کا ٹوٹل جمع کیا تھا۔ نیوزی لینڈ سے برینڈن میکولم کے علاوہ ڈبل سنچری میکر مارٹن گپٹل ، کورے اینڈرسن ، ڈینئیل ویٹوری ، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ ، گلین میکسویل اور مچل سٹارک کو بھی میگا ایونٹ کی ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ ٹیم سے اے بی ڈی ویلئیرز اور مورنی مورکل کو بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگا کارا وکٹ کیپر جبکہ زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.