یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکا ری کے لئے دانستہ ادارے کو خسارے میں لے جا نے کا انکشا ف
پیر 30 مارچ 2015 12:04
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )عوام کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کے قومی ادارے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی ) کو حکمت عملی کے تحت خسارے میں لے جاکر اس کی نجکاری اور متبادل کے طور پر نئے افسران تعینات کرکے کارپوریشن کے تمام سنیئر ترین افسران کو قبل از وقت یا جبری ریٹائر کروانے کیلئے چند با اثربیوروکریٹس نے خفیہ منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کوبے خبر رکھا گیا ہے۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت پہلے یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر سبسڈی ختم کرائی گئی جس کے بعد کارپوریشن کی ماہانہ مجموعی سیل تقریبا ڈھائی ارب روپے کم ہوگئی جس کا مقصد کارپوریشن کو خسارے میں لے جاکر زیاد ہ تر دور افتادہ علاقوں میں واقع دو سے ڈھائی ہزار سٹورز بند اور چار سے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرکے نجکاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ سیل کی گرتی ہوئی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے چینی اور چند دیگراشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی بحالی کیلئے گزشتہ سال اکتوبر،نومبر میں سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی منطوری کیلئے پیش کرنے کا عمل شروع کیا گیامگر تاحال سمری پیش نہیں کی گئی جس کے باعث سیل کو کم رکھ کر ادارے کو نجکاری کی طرف دکھیلناہے،چینی پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد سے گزشتہ ساڑھے سات ماہ(اگست،15 مارچ) کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی مجموعی سیل15رب روپے سے زائد کم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ منصوبے کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں متبادل کے طور پر تین افسران(چیف فنانشل آفیسر،چیف انٹرنل آڈیٹر،کمپنی سیکریٹری) کو چند ماہ قبل لاکھوں روپے کے پیکچ پر تعینات کیا جاچکا ہے اور مزید دو افسران (جی ایم آئی ٹی ،جی ایم ہومین ریسورس )کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز 19,20مارچ کو ہوچکے ہیں جبکہ ڈائریکٹرریٹیل بزنس آپریشنز اور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کیلئے گزشتہ دنوں اشتہار شائع ہوچکا ہے ،اگلے مرحلے میں کارپوریشن کے تمام سنیئر ترین افسران کو قبل از وقت یا جبری ریٹائرکروانے کی حکمت عملی اپنائی جائیگی جس کی زد میں گریڈ بیس کے تمام تین اور گریڈ انیس کے چند آفسران آسکتے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا کارپوریشن کے امورکو اضافی ایم ڈی کے چارج کے ساتھ نمٹایا جارہا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے سنیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مختار کے پاس ایم ڈی یو ایس سی کا اضافی چارج بھی ہے کی بطور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 13مارچ سے تین ماہ کیلئے توسیع کردی گئی ہےمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.