لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن نے ایل سلواڈور کو زیر کرلیا

پیر 30 مارچ 2015 12:12

لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن نے ایل سلواڈور کو زیر کرلیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن نے ایل سلواڈور کو 2-0 سے شکست دیدی، ایور بنیگا اور فیڈیریکو مانسویلو نے ایک، ایک گول کے ذریعے دوستانہ میچ ارجنٹائن کے نام کیا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن گذشتہ روز فیڈیکس فیلڈ پر سپر اسٹار لیونل میسی کو ا آرام دینے کے باوجود سینٹرل امریکن نو آموز ایل سلواڈور کو دوستانہ میچ میں 2-0 سے ہرانے میں کامیاب ہوگیا۔ 54ویں منٹ میں ایور بنیگا کے ایک ڈیفلیکٹڈ شاٹ اور کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل ڈیبوٹنٹ فیڈریکو مانسوایلو کی ایک کرلنگ فری کک پر جیت سے ورلڈ کپ فائنلسٹ کو چلی میں جون کے کوپا امریکا میں شراکت کو مستحکم بنا دیا ہے۔