وہاب ریاض نے آسٹریلیا کیخلاف ورلڈکپ کا بہترین اسپیل کیا، سچن ٹنڈولکر
پیر 30 مارچ 2015 12:28
میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا بہترین اسپیل کیا۔
(جاری ہے)
کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکرنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابھی تک اْسے بھول نہیں پائے، وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار بولنگ کی اور میری نظرمیں ان کا اسپیل ورلڈکپ کا بہترین اسپیل تھا جسے دیکھ بہت مزہ آیا۔
سچن نے کہا کہ وہاب نے گوکہ میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کیں تاہم کوئی بھی اْن کے اسپیل کوکبھی بھلا نہیں پائے گا۔واضح رہے کہ وہاب ریاض نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کو پریشان کردیا تھا ‘ میچ میں ان کی شانداربولنگ کی تعریف برائن لارا، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سمیت دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں سمیت خود حریف کھلاڑی شین واٹسن نے بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.