باراک اوباما طیارے سے اترتے ہوئے گرنے سے بال بال بچ گئے

پیر 30 مارچ 2015 12:57

باراک اوباما طیارے سے اترتے ہوئے گرنے سے بال بال بچ گئے

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) امریکی صدر باراک اوباما واشنگٹن واپسی پر طیارے سے اترتے ہوئے گرنے سے بال بال بچے۔ فلوریڈا میں چھٹیاں گزار کر امریکی صدر باراک اوباما واپس واشنگٹن پہنچے۔

(جاری ہے)

ائیر فورس ون سے تریپن سالہ صدر پرجوش انداز میں سیڑھیاں اتر رہے تھے کہ لڑکھڑا گئے ۔ اوباما نیچے گرنے سے بال بال بچے ۔ اس سے پہلے اوباما کی دوست ڈنمارک کی وزیراعظم حیلے تھورننگ بھی سیڑھیاں اترتے نیچے جا گری تھیں ۔ حال ہی میں زمبابوے کے صدر ربراٹ موغابے بھی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :