میلبورن ، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پیر 30 مارچ 2015 13:04

میلبورن ، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء اپنے نام کر نے کے بعد آسٹریلیا کے طول و عرض میں جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ میلبورن میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی پرائم منسٹر وارن ٹروس نے اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے جیت کے جشن کو بھرپور انداز میں منانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کو اور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کی فتح کی خوشی منانے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔ اس موقع پر شائقین نے چیمپئن کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے ۔