محکمہ موسمیات نے اپریل میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

پیر 30 مارچ 2015 13:11

محکمہ موسمیات نے اپریل میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل میں شدید بارشوں ، ژالہ باری اور تیز آندھیاں چلنے کی پیشن گوئی کی ہے جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان بادوباراں کسانوں کو متاثر کرسکتا ہے گندم کٹائی کے موسم میں اس غیر یقینی موسمیاتی تبدیلی سے فصلیں تباہ ہوسکی ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ میں تقریباً گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں مئی کے مہینے میں شروع ہوگئی جہاں پر فصلیں ابھی کھڑی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف گندم کی فصل بلکہ آموں کے درخت بھی بارش اور آندھی سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسان گندم کی کٹائی کے ساتھ ہی اس کی تھریشنک کریں تاک نقصان سے بچ سکیں۔ گزشتہ سال بھی ژالہ باری نے کسانوں کو متاثر کیا جس سے ان کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا تھا ۔