یمن کی صورتحا ل پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے پر بحث کی جائے، سید محمد عون نقوی

پیر 30 مارچ 2015 13:14

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ سید محمد عون نقوی نے دورہ خیرپور کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے بلکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے پر بحث کی جائے اور آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے کیونکہ یہ ایک حساس معاملا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کرایا جائے کیونکہ بمباری سے مسلمانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد فوجی قوت کا مظاہرہ قوم وملت کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ ہے جس کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے جنہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرکے آپریشن ضرب عضب شروع کیا یقینا ان کا نام احسن اقدامات کی وجہ سے تاریخ پاکستان کا سنہری حصہ بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین صحیفہ نہیں ہے یہ انسانوں کا بنایا ہوا ہے لہذا اس میں تبدیلی کرکے فوج کو باقاعدہ حکومت کا حصہ بنایا جائے کیونکہ ملک میں جمہوریت کے علمبرداروں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جمہوریت کے نام پر کرپشن کی گئی، اقرباء پروری، لوٹ مار کا بزار گرم رکھا گیا جس سے جمہوریت بدنام ہوئی جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات نہ کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار نہیں چاہیں گے کہ بلدیاتی انتخابات کراکے اقتدار کونسلروں کے پاس منتقل ہو کیونکہ اس سے عوام اپنے بنیادی مسائل کونسلر کے پاس لے کر جائیں گے تو ان کے پاس کون آئے گا۔

متعلقہ عنوان :