خیرپور، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی گیس کی بھی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان حال

پیر 30 مارچ 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی گیس کی بھی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان حال۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی سوئی گیس کی بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے جاتے ہی گیس سے جنریٹر چلانے لگتے ہیں جو غیرقانونی ہے۔ گیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں دکانوں اور گھروں پر سوئی گیس سے جنریٹر چلانا غیرقانونی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گھریلو گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کیلئے سی این جی اسٹیشنوں پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :