بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

پیر 30 مارچ 2015 14:30

بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی،4اپریل کو پاکستان نہ آنے کا فیصلہ، لندن میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع ونجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری4اپریل کو پاکستان نہیں آ رہے، انہوں نے دو سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے لندن میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ 27دسمبر کو والدہ کی برسی کے اہم موقع پر بھی پاکستان نہیں آئے تھے اور چند دن قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے 4اپریل کو ان کے وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :