پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس 5اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے

پیر 30 مارچ 2015 14:50

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس 5اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس 5اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے ،قومی ٹیم کے دیگر کوچزاور سپورٹ سٹاف 4اپریل کو لاہور واپس پہنچے گا،دورہ بنگلہ دیش کیلئے تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس 5اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔سابق کپتان ورلڈکپ کے بعد سڈنی میں مقیم اپنی فیملی کے ساتھ چندروزگزارنے کے بعد لاہور پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وقاریونس کی اہلیہ آسٹریلیا کے بڑے ہسپتال میں ڈاکٹرہیں جبکہ وقاریونس بھی آسٹریلوی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔وہ آسٹریلوی پاسپورٹ پر ہی سفر کرتے ہیں۔وقاریونس دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔قومی ٹیم کے دیگر کوچزاور سپورٹ سٹاف 4اپریل کو لاہور واپس پہنچے گا۔گرانٹ فلاورہرارے اور گرانٹ لیوڈن جوہانسبرگ سے لاہور پہنچیں گے ۔دورہ بنگلہ دیش کیلئے تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :