یوروکپ 2016 ء کوالیفائنگ میچز، بلجیم نے قبرص کو شکست دے دی

پیر 30 مارچ 2015 14:51

یوروکپ 2016 ء کوالیفائنگ میچز، بلجیم نے قبرص کو شکست دے دی

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) یورو کپ فٹ بال 2016 کے کوالیفائنگ میچ میں بلجیم نے قبرص کو شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مروان فلانی نے دو بار گیند کو جال میں پہنچا یا۔

(جاری ہے)

گیرتھ بیل کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویلز نے اسرائیل کو پانچ گول سے زیر کیا۔ترکی اور ہالینڈ کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہوگیا،بوسنیا نے انڈورا کو تین صفر سے مات دی،بلغاریہ اور اٹلی کا میچ دو دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔