اسلام آباد کی ٹیم 12 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 30 مارچ 2015 14:51

اسلام آباد کی ٹیم 12 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اسلام آباد کی ٹیم12 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 10 سے 13 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ منیجرز میٹنگ 9 اپریل کو ہو گی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :