”چھلانگ لگا دیتا ہوں ،پھر محنت کر کے نتائج اللہ کے اوپر چھوڑ دیتا ہوں“، محمد شہباز شریف

پیر 30 مارچ 2015 16:11

”چھلانگ لگا دیتا ہوں ،پھر محنت کر کے نتائج اللہ کے اوپر چھوڑ دیتا ہوں“، ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ”پڑھوپنجاب ، بڑھو پنجاب “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چھلانگ لگا دیتا ہوں اور پھر محنت کر کے نتائج اللہ کے اوپر چھوڑ دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ ،بہاولپور میں شمسی توانائی سے سو میگا واٹ کا حصول اسی سوچ کا سامان ہے ۔ آج کل دل و دماغ میں گیس سے پاور پلانٹ چلانے کا بخار چڑھا ہوا ہے انشا اللہ اس میں بھی کامیاب ہوں گے۔