انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفی کمال کا کئی چہروں کو بے نقاب کر نیکا اعلان

پیر 30 مارچ 2015 16:17

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفی کمال کا کئی چہروں کو بے نقاب کر نیکا ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی صد ر مصطفی کمال نے وطن واپس پہنچ کر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے کچے چٹھے کھولنے کا اعلا ن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کو ٹرافی دینا ان کا حق تھا اور اس حوالے سے ان کے ساتھ حق تلفی کی گئی، وہ بنگلہ دیش پہنچ کر دنیا کو بتائیں گے کہ آئی سی سی میں کیا کچھ ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں اپنے ہی صدر کو سائڈ لائن کردیا تھا جس کے باعث مصفطیٰ کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی گراؤند سے چلے گئے تھے جب کہ اس سے قبل انہوں نے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :