سعودی عر ب کے حوالے سے وزیر اعظم اور خواجہ آصف کے موقف میں تضاد ہے ‘ہم کس کے موقف کو درست مانیں ؟حکو مت کو یمن اور سعودیہ کے معاملے پر قومی یکجہتی کیلئے سیاسی قوتوں کو اعتما د میں لینا چاہیے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی عر ب کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشر یف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کے موقف میں تضاد ہے ہم کس کے موقف کو درست مانیں ؟حکو مت کو یمن اور سعودیہ کے معاملے پر قومی یکجہتی کیلئے سیاسی قوتوں کو اعتما د میں لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کوموجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیر دفاع کہتے ہیں کہ ہم اپنی فوج نہیں بھیج رہے اب ہم ان میں سے کس کی بات کو درست مانیں؟حکمرانوں کو چاہیے کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں کر نے کی بجائے پاکستان کے مفادات اور امن کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کر نا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ یمن ایشو پر قومی یکجہتی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اعتما د میں لیا جائے ۔