پنجاب یونیورسٹی یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

پیر 30 مارچ 2015 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ”جارح انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی چیلنجز“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، فیکلٹی ممبران ، نوجوان سکالرزاور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار میں مسلم ممالک میں انتہا پسندی کے فروغ میں امریکی خارجہ پالیسی کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ عراق، لیبیا اور افغانستا ن پر حملوں نے تشدد کو جنم دیا جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، جس سے نوجوانوں مسلمانوں میں نفرت پیدا ہوئی۔

متعلقہ عنوان :