پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم ،

عدالت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی شق 14اور 61کو کالعدم قرار دیدیا

پیر 30 مارچ 2015 18:26

پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،پنجاب میں کنٹورنمنٹ بورڈ کے حوالے سے بنائے گئے ایکٹ میں شق 14اور 61قانون اور آئین سے متصادم ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں شقوں کو کالعدم قرار دیکر بلدیا تی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملکی آئین حکومت کو قانون سازی کا اختیار دیتا ہے،اسی اختیار کے تحت بنائے گئے قانون کے مطابق انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی شق 14اور 61کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :