پنجاب بھر میں577ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق،708زخمی

پیر 30 مارچ 2015 19:58

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران577ٹریفک حادثات میں12افرادجابحق اور708شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ210افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں259ڈرائیورز ،26کم عمرڈرائیور،356مسافراور105پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ122ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت139ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے ملتان41حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل720متاثر ہونے والوں میں سے558مرد اور162خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں99افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور473فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور148زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر447موٹر سائیکلز76آٹو رکشے76موٹر کاریں41مسافربس21ٹرک، اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :