آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے‘فیصل ملک،

ملک کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ملک میں آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو ا ہے جبکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئی ہے، پُر امن ،مضبوط اور خوشحال پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے، ملک میں امن وامان اورشر پسند عناصر کے خلاف دی جانے والی قربانیوں پر فوج ، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بزنس فورم پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری، معاشی و اقتصادی حالات بری طرح متاثر ہو ئی ہے ، امن وامان کی غیر تسلی بخش صورت کی وجہ سے ملک میں بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکان پاکستان آنے کی بجائے دبئی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگز بلائی جاتی ہیں ، لیکن جب سے فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ملک میں حالات بہتر ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو نا شروع ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :