نیپرا نے میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

پیر 30 مارچ 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) نیپرا نے میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف چار روپے کی سطح پر برقرا ر رکھا گیاہے ،میپکو کمرشل صارفین کیلئے د و سے تین روروپے فی یونٹ کمی اور ،صنعتی وزرعی صارفین کیلئے دو روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیپراکا کہناہے کہ فرنس آئل کی قیمت میں کمی اور اضافی لائن لاسز مسترد کرنے کے باعث ٹیرف کم ہو اہے۔

متعلقہ عنوان :