یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں ،طارق فاطمی ،

پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی، میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 22:31

یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں ،طارق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) امورخارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے کہاہے کہ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی میڈیا پریمن میں پاکستانی فضائی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :