امریکہ ،نامعلوم شخص نے خفیہ ادارے کے مرکزی درواز ے سے ٹکرا دی ، راہگیر ہلاک ،دوسرا زخمی ،

نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی

پیر 30 مارچ 2015 22:39

امریکہ ،نامعلوم شخص نے خفیہ ادارے کے مرکزی درواز ے سے ٹکرا دی ، راہگیر ..

میری لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم کار سوار نے خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر این ایس اے کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جسے دیکھتے ہی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

این ایس اے کے ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیڈکوارٹر کے قریب گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر میں 11 ہزار اہلکار اور 29 ہزار ملازمین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :