سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سعودی عرب نے آج تک پاکستان کو جتنی امداد دی وہ بغیر شرائط کے دی‘محمد نصر اللہ خاں،
چینلز پر بیٹھے لفافہ دانشور بھول گئے ہیں پاکستانی فوج امن مشن میں کئی اور ممالک میں لڑ چکی ہے‘ تب کسی کو قومی مفاد نظر نہیں آیا؟ ‘امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث لاہو ر
پیر 30 مارچ 2015 22:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے امیر رانا محمد نصر اللہ خاں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سعودی عرب نے آج تک پاکستان کو جتنی امداد دی وہ بغیر شرائط کے دی، ٹی وی چینلز پر بیٹھے نام نہاد دانشور شاید یہ بھول گئے ہیں کہ پاکستانی فوج کئی مرتبہ امن مشن میں شامل ہو کر دوسرے کئی اور ممالک میں لڑ چکی ہے‘ اس وقت تو کسی کو پاکستان کا قومی مفاد نظر نہیں آتا؟ پاکستان کا قومی‘ ملی‘ مذہبی مفاد سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے امیر رانا محمد نصر اللہ خاں نے یکم اپریل کو ”تحفظ حرمین“ ریلی کے جملہ انتظامات کے لیے بلائے گئے ٹاوٴن امراء وناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں بلا تفریق مذہب ومسلک پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ غیر مشروط تعاون کیا۔ جبکہ امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کی مدد کرتے ہیں تو اپنی ظالمانہ شرائط منوا کر کرتے ہیں۔
اس لیے سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران نے آج تک پاکستان کو سوائے فرقہ واریت کے اور کچھ نہیں دیا۔ نام نہاد دانشور اور سیاستدان کیا بھول گئے کہ ایران نے بلوچستان میں ہمیشہ پاکستان کے باغیوں کو سپورٹ کیا اور ہر مشکل گھڑی میں ایران نے پاکستان کی مخالفت کر کے بھارت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابولوٴلوٴ فیروز مجوسی کی معنوی اولاد کا صحابہ اور مقدس شخصیات کی توہین کا خواب ہمیشہ ادھورا رہے گا۔ پاکستان میں طالبان کے خلاف ضرب عضب کی طرح کا آپریشن ہی سعودی حکومت چاہتی ہے۔ دہشت گرد‘ دہشت گرد ہوتا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو۔ ان کا خاتمہ کر کے ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.