صولت مرزا گرفتار ہونے سے قبل الطاف حسین سے رابطے میں تھے : صولت مرزا کی اہلیہ کا انکشاف
پیر 30 مارچ 2015 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا گرفتاری سے قبل متحدہ کے قائد الطاف حسین سے مسلسل رابطے میں تھے، یہ کہنا کہ صولت مرزا کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ایک سنگین مذاق ہے۔ انہیں نظریہ کے نام پر استعمال کیا گیا اور پھر پھینک دیا گیا ہے۔
متحدہ کی جانب سے صولت مرزا سے اظہار لاتعلقی کے اعلان کے بعد انہیں متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر دوبارہ جانے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے متعدد بار نائن زیرو جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مکا چوک سے آگے جانے نہین دیا گیا۔ فاروق ستار کی جانب سے انہیں کال پر کہا گیا کہ اب ان کا صولت مرزا سے کوئی تعلق نہیں رہا لہذا اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔(جاری ہے)
متحدہ کی جانب سے صولت سے اظہار لاتعلقی اختیار کرنے کیلئے ان پر ایجنسیوں سے پیسے لے کر ملک واپس آنے کا الزام لگایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ صولت مرزا سے ملاقات کیلئے جاتی تھیں تو ان کی ملاقات کا انتظام ایک الیحدہ کمرے میں کیا جاتا تھا۔ جیل میں متحدہ کے لڑکوں کو فون کی سہولت بھی حاصل رہی۔ صولت مرزا کے کیس کے حوالے سے متحدہ میں قمر منصور، خالد مقبول صدیقی، انیس قائمخانی اور ڈاکٹر نصرت سے وہ مسلسل رابطے میں رہیں۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ صولت مرزا کی رحم کی اپیل مستردہونے کے بعد متحدہ کے رہنماء قمر منصور اور ڈاکٹر نصرت کی جانب سے بہت محنت کی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صولت مرزا کو جب مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا تو ڈاکٹر منصور کی جانب سے ان کے لیے ملاقات کے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ صولت مرزا کو پھانسی پر لٹکانے کی بجائے جن لوگوں نے صولت کو استعمال کیا ان کو سامنے لا کر سزائیں دی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.