بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز وانڈسٹریز بنداور تاجر و صنعتکار طبقہ پریشانی کا شکار ہے‘شہزاد خان،

بجلی ہوگی تو صنعتیں ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ‘جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب

پیر 30 مارچ 2015 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے راہنما و مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹی شہزاد خان نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز و انڈسٹریز بند اور تاجر و صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں ، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے عوام سمیت تاجر و صنعتکار طبقہ متاثر ہورہا ہے انڈسٹریز بند ہونے سے مزددور بے روزگار کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہ 25ارب سے زائد رقم سے روڈز پروگرام شروع کرنے کی بجائے حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے ۔شہزاد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار میں آنے سے پہلے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن انہیں اقتدار میں آئے ڈیڑھ سال سے زائد ہوگیا ہے لیکن لوڈشیڈنگ بحران شدید سے شدید تر ہوتاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی ہوگی تو صنعتیں ترقی کریں گی اور کاروبار چلے گا تو تاجر و صنعتکار طبقہ خوشحالی کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نام نہاد منصوبے شروع کرنے کی بجائے تمام وسائل کا رخ بجلی بحران کے خاتمہ کی طرف موڑے اور اس سلسلہ میں ملک کے اندر دستیاب وسائل کو استعمال میں لائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستی اور وافر بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے حکومت اس منصوبہ پر فوری کام شروع کرے تاکہ ملک کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور زرعی ضروریات کے لیے سارا سال دریاؤں میں پانی دستیاب ہوسکے۔اسی میں ملک کی خوشحالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :