لاہور، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں مطلع ابرآلود ، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

منگل 31 مارچ 2015 11:17

لاہور/راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہا ، ٹھنڈی ہوائیں بھی موسم کو خوشگوار بنانے میں اپنا حصہ ڈا لتی رہیں ، بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ۔گرجتے اور برستے بادلوں نے گرمی کی راہ روک لی جبکہ تیز ہوا اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے موسم کی رنگینی بڑھا دی ۔

کہیں کن من اور کہیں تیز برستی برکھا کے ساتھ ٹھنڈی ہواوٴں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا۔ لاہور اور گردو نواح میں آسمان پر بادلوں کا راج رہا جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں رم جھم اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہا۔ وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹاوٴں نے ڈیرے ڈال دئییجبکہ ملتان اور گردو نواح میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکے بادل چھاگئے تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ۔ کراچی میں سورج کی کرنوں نے موسم کی حدت بڑھا دی ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے جمعرات تک بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی فاٹا گلگت بلتستان کشمیر اور کوئٹہ ، قلات اورژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ۔

متعلقہ عنوان :