قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

منگل 31 مارچ 2015 11:43

قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں جمعرات سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ یکم اپریل ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :