ٹیم کی کارکردگی میں آہستہ آہستہ بہتری آئے تو بہتر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کا خواہشمندہوں، ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی تو کارکردگی میں بہتری آئے گی،کپتان مصباح الحق کے جانے کے بعد بڑا خلا پرکرنا اتنا آسان نہیں ہوگا،میڈیا تعاون کرے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 12:11

ٹیم کی کارکردگی میں آہستہ آہستہ بہتری آئے تو بہتر ہے، ٹیم کی کارکردگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کے خواہشمند ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’جب ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی تو کارکردگی میں بہتری آئے گی۔مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور تسلسل کے ساتھ کامیابی حاصل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہ بھی آئے اور ٹیم کی پرفارمنس میں آہستہ آہستہ بہتری آتی رہے تو یہ زیادہ اہم ہے۔اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب ہار رہی ہوتی ہے تو اس پر بہت زیادہ دباوٴ ہو جاتا ہے اور اس پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔مصباح الحق کے جانے کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم میں تجربے کے حوالے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگا جس کو نوجوان کھلاڑیوں کے ذریعے پر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا لیکن وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ دیتے ہوں جنھوں دباوٴ میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے کم بیک کیا اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔سابق کپتان مصباح الحق کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے اور ’میں انھیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے جانے کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم میں تجربے کے حوالے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگا جس کو نوجوان کھلاڑیوں کے ذریعے پر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم یہ اتنا آسان نہیں ہوگ۔

ااظہر علی نے کہا کہ مصباح الحق نے چار پانچ سال پاکستان ٹیم کی قیادت کی اور انھوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں ٹیم کو سپورٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے مصباح الحق کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ’مصباح الحق کی قیادت میں ہی پاکستان ٹیم دنیا کی اچھی سے اچھی ٹیم کے خلاف سیریز جیتتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :