برائن لارا نے وہاب ریاض کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی
منگل 31 مارچ 2015 12:11
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔ایک انٹرویو میں برائن لارا نے وہاب ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ میں وہاب کے اسپیل کو کبھی نہیں بھول سکتا۔برائن لارا نے ازراہ مذاق کہا کہ میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کروں گا یا کسی اور ایئر لائن کا ٹکٹ آرہا ہے۔
میرے بہت سارے دوست پاکستان میں رہتے ہیں میں پاکستان جاکر خوشی محسوس کروں گا۔برائن لارا نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف جو بولنگ اسپیل کرایا تھا اس نے مجھے بے حد متاثر کیا تھا۔میں نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں وہاب ریاض کے لئے پیغام چھوڑا تھا کہ وہاب ریاض نے شائد دیکھا نہیں۔(جاری ہے)
اس لئے اس نے مجھے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔
برائن لارا نے کہا کہ میں کئی بار پاکستان جاچکا ہوں اور میری پاکستان سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔اس لئے مجھے جب بھی بلایا گیا میں پاکستان جانا پسند کروں گا۔ پاکستان میں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد ہے اور مجھے1996کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری آج بھی یاد ہے۔مجھے فرصت ملی اور باضابطہ دعوت آئی تو میں پاکستان ضرور جاؤں گا۔پاکستان میں بدقسمتی سے انٹر نیشنل کرکٹ نہیں ہورہی ہے۔لیکن میری نیک خواہشات پاکستان کے ساتھ ہیں کہ پاکستان میں جلد انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.